باجوڑ میں مذاکرات کا چوتھا دور، جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق

| شائع شدہ |11:30

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور آج منعقد ہو رہا ہے۔ باجوڑ قومی جرگہ نے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں امن کی بحالی اور علاقے میں دیرپا استحکام قائم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈھیرہ کئی میں ایک پولیس چوکی پر حملے کی اطلاع ملی ہے۔ اس حملے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے کے وقت چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا اور یہ چوکی گزشتہ سات ماہ سے خالی پڑی تھی۔ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں