بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے قریب کولپور کے مقام پر جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوری بعد جعفر ایکسپریس کو کولپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جعفر ایکسپریس سے پہلے ایک پائلٹ انجن کو سبی تک چلایا جاتا ہے تاکہ راستے کی کلیئرنس حاصل کی جا سکے۔ مزید تحقیقات اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین کو آگے روانہ کیا جائے گا۔