کوئٹہ: سفری پابندی کے بعد زائرین کا احتجاج، سڑک بلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سینکڑوں زائرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ایران اور عراق کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد پھنس گئے ہیں۔ یہ پابندی اربعین کے پیدل سفر سے قبل لگائی گئی ہے، جو 14 اور 15 اگست کو ہونا ہے۔ اس پابندی نے کربلا جانے کے خواہشمند زائرین میں شدید احتجاج کو جنم دیا ہے۔
اتوار کی رات پانچ بسیں جن میں بڑی تعداد میں زائرین سوار تھے کوئٹہ پہنچیں ہیں ۔ سفری پابندی کا سامنا کرتے ہوئے زائرین نے شہداء چوک پر احتجاج کیا جہاں انہوں نے مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ہیں ۔
مظاہرین میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما بھی شامل تھے جہنوں نے کربلا پہنچنے کے اپنے عزم اور زمینی راستے پر پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی تجویز کردہ متبادل فضائی سفر زیادہ تر زائرین کے لیے بہت مہنگا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رئند نے وفاقی پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں