بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے پر والدہ جیل منتقل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہرے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جبکہ نامزد ملزم سردار شیرباز کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گل جان کو دو روزہ پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے بانو بی بی کے قتل کو ’جائز‘ قرار دینے اور مرکزی ملزم کو بے گناہ کہنے پر خاتون کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
کچھ دن قبل بانو بی بی کے قتل کے بعد، ان کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل ’جائز‘ تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو بھی بے قصور قرار دیا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، پولیس نے گل جان کو حراست میں لے لیا تھا۔
انہیں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے دو دن کا ریمانڈ مانگا تھا۔ عدالت نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے گل جان کو دو دن کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اب، ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں