کرک میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم پولیس آپریشن میں ہلاک

خیبر پختنواہ کے ضلع کرک کے تھانہ شاہ سلیم پولیس کو ہفتے کے روز خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک دہشت گرد گروہ، جو ثناء اللہ جلالی اور مولانا نذیر کی قیادت میں سرگرم ہے جو عباسہ خٹک لکی مروت کی طرف کسی تخریب کاری کے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہ سلیم پولیس، دیگر تھانوں کی نفری اور سی ٹی ڈی ونگ نے فوری مشترکہ کارروائی کی اور میناخیل کے مقام پر دہشت گردوں سے مقابلہ شروع کیا۔

دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی فوری جوابی کارروائی کی، تاہم دہشت گرد قریبی پہاڑیوں اور جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران ایک دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت فداء اللہ ولد حلیم خان سکنہ نغری وآلہ کرک کے طور پر ہوئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، دو ہینڈ گرنیڈ، بنڈولئیر، میگزین اور 50 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ گزشتہ روز شہید کیے جانے والے پولیس اہلکار سعید نواز کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ کرک پولیس دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے  ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں