‏ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب سے متصل پاک-افغان سرحدی علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا جس میں 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران یہ چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ایک اہم کڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں