بنوں میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی ایف سی (فرنٹیئر کور) کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز یہ واقعہ تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایف سی کی گاڑی نظام بنگلہ سے سامان لے کر بنوں ایف سی لائن کی جانب جا رہی تھی کہ سٹی کلہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور سپاہی شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں ڈرائیور ہاشم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ دوسرے زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں