میران شاہ میں سرنڈر طالبان کمانڈر تواب خان قاتلانہ حملے میں دو ساتھیوں سمیت ہلاک

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں سرنڈر شدہ طالبان کمانڈر تواب خان المعروف تواب اور ان کے ساتھیوں پر میران شاہ بائی پاس کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تواب سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز میران شاہ بائی پاس کے ساتھ پیش آیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد کمانڈر تواب خان کے دو ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کمانڈر تواب اور ان کے ایک زخمی ساتھی کو فوری طور پر میران شاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تواب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
اب تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں