بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق اور کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔
بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی جب قلات کے قریب نمرغ کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔
واقعے کی فوٹیج میں زخمی افراد اور سڑک کنارے گھاس میں بس کو تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں