انسداد دہشت گردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم جمشید کو 24 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ کیس کی سماعت پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم جمشید کو ضلع خیبر پولیس نے بارودی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ بارودی مواد دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔