عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات کے روز ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت کم از کم دو افراد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خان زیب امن پاسون کے لیے مہم چلا رہے تھے کہ باجوڑ کے علاقے شانڈئی موڑ میں ان پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں مولانا کے ساتھ ایک اور شخص جاں بحق ہوا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

اے این پی کے رہنما 13 جولائی کو باجوڑ میں ہونے والی امن پاسون ریلی سے قبل اپنی مہم چلا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خان زیب کی گولیوں سے چھلنی گاڑی کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں ہیں۔ وہ واقعے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

خان زیب 2024 کے عام انتخابات میں باجوڑ سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے۔

گزشتہ ہفتوں میں باجوڑ کئی دہشت گردانہ حملوں کا شکار رہا ہے۔ حال ہی میں ایک بم دھماکے میں اس علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق ہوئے تھے۔

2023 میں باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ریلی پر حملے میں 44 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں