خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت پولیس نے ایک بڑی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لکی شہر کے نواحی علاقے مچنی خیل کے قریب نصب کیا گیا 18 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا ہے۔
خبر کدہ کو معصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس میں لکی سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کچی سڑک کے کنارے زیرِ زمین چھپائے گئے بم کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا۔
ضلعی پولیس آفیسر محمد جواد اسحاق کی ہدایات پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انتہائی مہارت اور احتیاط سے بم کو برآمد کیا ہے۔ بی ڈی ایس ٹیم نے کامیابی سے بم کو ناکارہ بنا دیا جس سے ایک ممکنہ طور پر تباہ کن تخریب کاری کا واقعہ ناکارہ بنا دیا ہے ۔
پولیس کا خیال ہے کہ عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔