سیکیورٹی فورسز نے 72 گھنٹے میں 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک کردیے

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” کے خلاف اپنی کارروائیوں میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہیں ۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو شدت پسندی کے خلاف حکومتی عزم اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سرحد پار پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 30 رکنی گروپ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ‘ٹیپو گل’ گروپ کے تین اہم دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔

فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیاں اس آپریشنل برتری کی بنیاد بنی ہیں۔ قبائلی علاقوں سے لے کر بڑے شہروں تک، سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہیں۔ یہ کامیابیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں