سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک بڑی کارروائی کی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹیپو گل گروپ کے 03 اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی گاؤں حرامہ تالہ کے قریب بھٹنی نہر کچی سڑک پر کی گئی جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب ولد سمیع اللہ، سکنہ گنڈی خان خیل، قدرت اللہ عرف ابو بکر ولد رحمت اللہ، سکنہ گنڈی خان خیل، اور ہجرت اللہ عرف ہجرت ولد شاہ میر، سکنہ حرام تالہ گمبیلا، ضلع لکی مروت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سی ٹی ڈی اہلکار ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور کانسٹیبل ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ یہ دہشت گرد آئی ای ڈی دھماکوں، پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔ اس کامیاب کارروائی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں