کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 4 کارندے گرفتار،سندھ پولیس

| شائع شدہ |18:21

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق کراچی میں ایک بڑے انسدادِ خفیہ آپریشن کے دوران بھارت کی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ (را) سے منسلک چار ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے
بدھ کو پریس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی میمن نے بتایا کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے سرگرم عمل تھے اور بھارتی فوج کے کرنل رنجیت سے براہ راست رابطے میں تھے۔
سیکیورٹی ایجنسیوں اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد، ایک گاڑی اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی میمن نے انکشاف کیا کہ تمام ملزمان ضلع سجاول کے رہائشی ہیں اور وہ اپنی بھارتی ہینڈلرز کو فوجی تنصیبات کی حساس تصاویر اور جیو ٹیگ کی گئی لوکیشنز فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ افراد ماہی گیر تھے اور 20 سے زائد بار بھارتی سرحد عبور کر چکے تھے۔
چاروں ملزمان کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ایس ایس پی میمن نے تصدیق کی کہ اس نیٹ ورک میں شامل مزید ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ گرفتاریاں اسی دن عمل میں آئیں جب سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک پریس میں بتایا تھا کہ انہوں نے پنجاب میں را کے لیے کام کرنے والے چھ افراد کو نقشوں اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں