پنجاب کی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کے خفیہ ادارے "را” سے جڑے 6 افراد گرفتار کیے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران صوبے میں ایک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے انکے تخریب کاری کے عزائم کو ناکام بنائے ہیں۔
بدھ کے روز ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔
شہزاد سلطان نے کہا کہ گرفتار کیے گئے سہولت کار تمام کے تمام پاکستانی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے پکڑے جانے والے نیٹ ورک کا کراچی سے پکڑے جانے والے نیٹ ورک سے کوئی لنک سامنے نہیں آیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تین بھارتی ایجنٹ منصور ، اعظم اور امجد کو گرفتار کر لیا ہے اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا "را” کا سہولت کار ذوالفقار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جو دو طریقوں سے رقم پاکستان بھیجتا تھا ایک کرپٹو کرنسی اور دوسری برانچ لیس بینکنگ کی مدد سے فنڈنگ کی گئی ہے۔ آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بہاولپور میں راء کے مالی تعاون یافتہ سلیپر سیل کے دو دہشت گرد اکبر علی اور محمد اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھارت کے تیار کردہ دو آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے حملوں کو افغانستان سے فنڈ کیا جارہا ہے جہاں
بھارتی خفیہ ایجنسی کا لعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کرکے ان اضلاع میں دہشت گردی کے کاروائیاں کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے سٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
"را” افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس حاصل کی گئی ہے جو ان سہولت کاروں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بم، حفاظتی فیوز اور خفیہ نقشے برآمد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ایجنٹوں کو
بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقامات پر حملے کرنے کے اہداف دیے گئے تھے۔
اے آئی جی نے بتایا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد دنیا کہ سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لانا ہے اور بطور ریاست اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے ۔