پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے پاکستان کے مقصد کا بھی اعادہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ملک نے اجلاس میں پاکستان کے پرامن بقائے باہمی اور علاقائی امن کے عزم کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چین کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی اس اجلاس میں شریک ہیں جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف دہری پالیسیوں کو ختم کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
یہ اجلاس پہلگام حملے کے بعد کئی دنوں کے کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے ایک ماہ بعد ہو رہا ہے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا اور پاکستان کے کئی شہروں پر میزائل حملے کیے تھے۔ جواب میںم پاکستان نے بھارت کے چھ جیٹ طیارے مار گرائے تھے اور بھارت کے کئی شہروں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔