سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کاروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |16:30

سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کی درمیانی شب پشاور اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان (جسے اب فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے  بیان میں کہا گیا کہ  "پشاور ڈویژن میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے میں چار بھارتی حمایت یافتہ خوارج جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر شامل تھے، جہنم واصل ہو گئے۔”

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ” ضلع شمالی وزیرستان میں بھی ایک اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔ بھارتی حمایت یافتہ ہلاک شدگان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں