لکی مروت خیبرپختونخوا کے علاقے کوٹ کشمیر میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے۔
پیر کی علی الصبح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کر دیا اور انہیں گھیر لیا۔ دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لی، مقامی لشکر اور پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
علاقے سے شدید فائرنگ کے تبادلے کی آواز سنی گئی، امن لشکر کے ایک رکن نے بتایا کہ طالبان سے منسلک ایک اور جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پاکستانی طالبان سے وابستہ تین دہشت گرد اس آپریشن میں مارے گئے جس میں پولیس کو مقامی امن لشکر کی مدد حاصل تھی۔ مارے گئے عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت چھوٹا وسیم کے نام سے ہوئی جو ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا۔