بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |12:43

پیر کے روز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ‘فتنہ الہندوستان’ کا حصہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع قلات کے علاقے مارگینڈ میں ایک اور کارروائی میں دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ "ہلاک ہونے والے فتنہ الہند دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔”

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔”

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں