بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات پر پاکستان کا شدید تشویش کا اظہار

| شائع شدہ |14:28

بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ
"پاکستان بھارت بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان حکومت ہندوستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے، خواہ ان کا مذہب کچھ بھی ہو۔ نفرت انگیز تقاریر، امتیازی کارروائیوں اور ریاستی ملی بھگت کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے مذہبی منافرت کا دانستہ فروغ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔”

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں