وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کا دورہ

| شائع شدہ |13:37

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال اور عالمی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اس دورے میں، وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کی ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے اہم چیلنجز پر روشنی ڈالے گی۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں