انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا میانوالی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |14:30

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ایک آپریشن میں کم از کم تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی نے علاقے کو بڑے دہشت گرد حملے سے محفوظ بنایا ہے۔

سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق یہ آپریشن میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاع پر کیا گیا ہے۔

پولیس کے اطلاع کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی جس پر پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔ تاہم سی ٹی ڈی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید چھ دہشت گرد آپریشن سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد دو رائفلیں اور گولیاں بھی برآمد کیں ہیں۔

دہشت گردوں نے مبینہ طور پر علاقے میں پولیس چوکیوں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب ایک محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف کو تندہی سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں