صدر اور وزیراعظم نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

| شائع شدہ |11:52

جمعرات کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ تفویض کر دیا۔ افواج پاکستان کا یہ پانچ سٹار رینک، جو کہ سب سے اعلیٰ ہے جو جنرل عاصم منیر کی بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی جھڑپوں کے دوران غیر معمولی قیادت اور "آپریشن بنیان اُم المرسوس” کی کامیاب تکمیل کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے منگل کو اس ترقی کا اعلان کرتے ہوئے جنرل منیر کے قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں اہم کردار کو سراہا تھا۔

صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ "ہم قوم کی مسلح افواج اور بحریہ اور فضائیہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جنہوں نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کے خلاف خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اتحاد کا دفاع کیا۔ پوری قوم آپ سب پر فخر کرتی ہے۔”

انہوں نے باضابطہ طور پر جنرل منیر کو ترقی دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں، صدر پاکستان کی حیثیت سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے مکمل رینک پر ترقی دیتا ہوں اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر فیلڈ مارشل کا عصا عطا کرتا ہوں۔’

 صدر نے خاص طور پر اس ہنگامہ خیز دور میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کمان اور کردار پر اپنے اعتماد کو اجاگر کیا ہے۔

وزیراعظم شریف نے کہا کہ "آج پاکستان کے لیے گہرے قومی فخر اور تاریخی اہمیت کا لمحہ ہے۔” انہوں نے نہ صرف فیلڈ مارشل منیر بلکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے ہماری بہادر مسلح افواج کو ایک ایسے دشمن کے خلاف شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے جو اپنی تکبر اور گھمنڈ کے جال میں پھنسا ہوا تھا۔ ہماری مسلح افواج نے نہ صرف قوم کی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ جنگ کو دشمن کے علاقے میں گہرائی تک لے گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جارح کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور اسے سبق سکھایا ہے-"

صحافیوں کے ساتھ ایک مختصر بات چیت میں، فیلڈ مارشل منیر نے بالخصوص پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میڈیا ہمارا فخر ہے۔ آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا ہے کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں،” مزید کہا کہ میڈیا "ریاست کا چوتھا ستون” ہے اور یہ کہ انہوں نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں