پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔
پاکستان نے یہ اقدام گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا ہے جو اس کے سفارتی اقدار سے منافی تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی عملے کے اہکاروں کو ناپسندیدہ اشخاص قرار دے کر ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔