پاک- بھارت مذاکرات سعودی عرب میں ہوسکتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

| شائع شدہ |12:46

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاک-بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے ممکنہ مقام ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر مرکوز ہوگی۔

شہباز شریف نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چین پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا مقام ہو سکتا ہے، تو وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایسی تجویز پر کبھی رضامند نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک ممکنہ مقام ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت نہ صرف دہشت گردی پر مرکوز ہوگی بلکہ اس میں کشمیر، پانی اور تجارت بھی شامل ہوںگے۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیال ان کا اپنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے انہوں نے نواز شریف سے مشاورت کی تھی۔

وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ بحران کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو وہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ہوں گے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں