پاک بھارت کشیدگی،  پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی  چین میں اہم ملاقات طے

| شائع شدہ |01:37

پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر پاکستانی نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی 2025 تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اس دورہ کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے 20 مئی کو چین پہنچیں گے۔

بیان کے مطابق اس دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار وانگ ای کے ساتھ جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر اس کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام فریقین پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی تعلقات کے پورے دائرہ کار کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہ دونوں ممالک کے سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔’

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں