بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ جمعرات کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سامنے آیا، جسے قریبی جموں اور پٹھان کوٹ میں فضائی حملوں کے خطرے کے سائرن بجنے کے بعد کھیل کے دوران ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث لیگ کے جاری رہنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
معطلی موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ جاری رکھنے سے منسلک بڑھے ہوئے حفاظتی خدشات اور خطرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ممکنہ بحالی کی تاریخ کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔